بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے چمن میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری و ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ وبا کی ویکسین و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔