• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں پاکستان شاہینز کی بنگلادیش اے کو 3 وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

شاہینز نے 142رنز کا ہدف 19ویں اوور میں باآسانی پورا کردیا، عمیر بن یوسف 37 اور محمد حارث نے 32 رنز اسکور کیے۔

ڈارون میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے شمیم حسین 44 اور محفوظ الرحمان 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ فیصل اکرم نے 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف 37 اور کپتان محمد حارث نے 32 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز نے ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کی، جو ہفتے کو اے سی ٹی کومیٹس کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید