• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر کے بیان پر برطانوی ناظم الامور عراقی وزارتِ خارجہ میں طلب

بغداد میں برطانوی سفارت خانہ—فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز
بغداد میں برطانوی سفارت خانہ—فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز

عراق کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز برطانیہ کے ناظم الامور کو طلب کر لیا۔

عراق نے برطانوی سفیر کے ملکی سلامتی وسیاسی صورتِ حال کے متعلق دیے گئے بیان پر باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔

عراقی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سفیر کے بیان نے عراق کی حکومت اور اس کے مختلف حصوں کی ایک ’تلخ تصویر‘ پینٹ کی ہے۔

یہ بیان عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سفیر اسٹیفن ہیچن نے ٹی وی پروگرام میں عراق کی اندرونی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔

عراقی حکومت نے عراق میں تعینات برطانوی سفیر کے ریمارکس پر برطانیہ کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔

ملک کی سلامتی اور سیاسی مسائل کے متعلق برطانوی سفیر کے بیان پر برطانیہ کے چارج ڈی افیئرز کو طلب کیا گیا ہے۔

برطانوی سفیر کے ریمارکس عراق اور اس کی حکومت کی تاریک تصویر کی عکاسی کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید