• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے تاریخی ثقافتی مرکز سمر سیٹ ہاؤس میں آگ لگ گئی

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

برطانوی دارالحکومت لندن کے تاریخی ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں آگ لگ گئی۔

بین الاقومی خبر ایجنسی کے مطابق 100 کے قریب فائر فائٹرز سمرسیٹ ہاؤس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عملہ عمارت کی چھت کے ایک حصے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

سمرسیٹ ہاؤس، دریائے ٹیمز کے کنارے واقع ہے، یہ پہلے کبھی شاہی محل ہوتا تھا اور اب ایک آرٹ، ثقافت اور تفریحی مرکز ہے، اسے پہلی مرتبہ 1500 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا، جسے  1700 کی دہائی میں منہدم کرکے دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید