• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر کا دعویٰ مسترد کردیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے قریب ہونے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہم ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں۔ 

امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ 

اس سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہونے کے بیان پر حماس کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔ 

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سمیع ابو زہری کا کہنا تھا کہ معاہدے کے قریب ہیں، ایک وہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی معاہدے یا حقیقی بات چیت کا نہیں امریکی حکم کے نفاذ کا سامنا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ جنگ بندی بات چیت میں معاہدہ ہونے کے نزدیک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید