کراچی چڑیا گھر میں افریقی شیرنی کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں بچےصحت مند ہیں۔
افریقی شیر کا جوڑا مارچ میں نجی ادارے نے چڑیا گھر کو تحفےمیں دیا تھا۔
شیر کے بچوں کی صحت کی حفاظت کے لیے فی الحال انہیں الگ رکھا جا رہا ہے۔
آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرِ ثانی درخواست خارج کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔
کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب بنگلے پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی کیسز سے متعلق سماعت شروع ہو گئی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پہلے نمبر پر ہے۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کمرے کی چھت گر گئی جس سے بچے جاں بحق ہوئے جن کی عمریں 11 اور 12 سال تھیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔
شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2، 3 اور 5 کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے، صبح سویرے آلودہ فضا والے شہروں میں دنیا اور پاکستان بھر میں لاہور آج پھر سر فہرست ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے والے واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی،پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔