• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کردیا، مراد علی شاہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ میں سرکاری دفاتر میں پانی کی پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے ماحول دوست اقدامات کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی سے کر دیا ہے۔  

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاسوں میں پانی کی بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ رکھ دیے گئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کےلیے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر اشیاء کا استعال ترک کرنا ہوگا۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ماحول کی بہتری کےلیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید