• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کو نیٹ پریکٹس میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے پریشان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بابر اعظم کے ساتھ نیٹ پر مصروف دکھائی دیے۔دریں اثنا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے قبل راولپنڈی میں قومی ٹیم کے حالیہ نیٹ سیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جانب سے کئی گھومتی ہوئی گیندیں کرائی گئیں جس نے بابر اعظم کو پریشان کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خرم شہزاد نے بابر کو ایک شاندار آؤٹ سوئنگر کی جو بابر کے آف اسٹمپ کی جانب سے باہر نکل گئی جس سے واضح تھا کہ وہ گیند کو سمجھ نہیں پائے۔ تاہم اگلی ہی ڈلیوری بابر کیلئے زیادہ پریشان کن ثابت ہوئی جب خرم نے ایک اور تیز گیند کرائی جو ان سوئنگ ہوتی ہوئی بابر کی ران پر لگ گئی اور وہ کافی تکلیف میں نظر آئے۔

اسپورٹس سے مزید