کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی گورننگ باڈی میں تبدیلی کرتے ہوئےپاکستان اسنوکر فیڈریشن کے عالمگیر شیخ کی جگہ الپائن کلب آف پاکستان کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد کو شامل کیا ہے جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، گورننگ باڈی میں مزید کچھ نئے ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔