کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 16رنز سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ہفتے کو میزبان ٹیم232رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔تنویر اسلام نے39رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ہفتے کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے45.5اوورز میں248رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔اوپنر پرویز حسن ایمان نے69گیندوں پر تین چھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے67رنز بنائے۔توحید رودوئے نے51تنظیم حسن نے33ذاکر علی نے24رنز بنائے۔اسیتھا فرینیڈو نے35رنز دے کر چاراور ہسرنگا نے60رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔