• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم ٹیسٹ میں شبمن گل کا ڈبل سنچری اور سنچری کارنامہ، بھارت کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برمنگھم میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 337 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ ایجبسٹن گرائونڈ میں بھارت کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ کپتان شبمن گل نے پہلی اننگز میں 269 اور دوسری اننگز میں 161 رنز بنائے۔ انہوں نے54 سال بعد ایک ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے کا سنیل گاواسکر کا ریکارڈ برابر کیا۔ 608رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ دوسری اننگز میں 271 پرآئوٹ ہو گئی، جیمی اسمتھ نے 88 رنز بنائے ۔ آکاش دیپ نے پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں ۔

اسپورٹس سے مزید