• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کپتان شمبن گل نے 54 سال کے بعد گواسکر کا ریکارڈ برابر کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کپتان شمبن گل نے54سال بعد ایک ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے کا سنیل گاواسکر کا ریکارڈ برابر کردیا اور انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہے کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے دوسر ی اننگز میں تین وکٹ پر 72رنز بنائے تھے آخری دن بھارت کو سات وکٹوں کی ضرورت ہے۔ شمبن سے قبل1971میں گاواسکر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف انجام دیا تھا۔ایجبسٹن کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے ہفتے کو دوسری اننگز میں بھی سنچری داغ دی۔ یہ انگلینڈ میں ان کی مسلسل تیسری اور کئیرئیر کی آٹھویں سنچری ہے۔بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لئے608رنز کا ہدف دے دی۔
اسپورٹس سے مزید