کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی فیڈریشنز میں 2 مدت سے زائد عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے ، قومی ا سپورٹس پالیسی 2005 کی خلاف ورزی پر کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز کے 9 عہدیداران کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ ان میںپاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر،سیکرٹری جنرل اور خزانچی ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدور اور سیکرٹریز ، پاکستان سیلنگ فیڈریشن اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شامل ہیں جواپنی دو مقررہ مدتوں سے تجاوز کر چکے ہیں۔