کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایونٹ یکم دسمبر سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں ہوگا۔ کراچی میں پیر کو چیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز خان محسن نقوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے اسٹیڈیم صرف چار دنوں کیلئے دینے کی پیشکش کی تھی، تاہم ہم پورا ٹورنامنٹ اسی تاریخی میدان میں کرانا چاہتے تھے۔ اس پر چیئرمین محسن نقوی نے 10 دنوں کیلئے استعمال کی منظوری دے دی۔