لاہور(نمائندہ جنگ)سنیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ایسے عناصرصوبوں کو لڑا رہے ،چاہتے ہیں خیبر پختونخوا سمیت سندھ اور بلوچستان کے عوام کو بھی ریلیف ملے بعض پراپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانے والے عناصر کو عوام کو دیاجانے والا یہ ریلیف برداشت نہیں اور صوبوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں -یہ وہی لوگ ہیں جنہو ں نے اپنی چار سالہ حکومت میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے تمام صوبوں سے درخواست کی بجٹ میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیں، ہمیں یقین ہے تمام صوبے صارفین کو ریلیف دیں گے، فرق صرف قیادت،سوچ اور نیت کا ہے، ایک صوبے نے مکینزم بنایا ہے،تمام صوبے بھی اس روایت پر عمل کریں،چاچاہتے ہیں کہ تمام صوبے خیبر پختونخواہ، سند ھ اور بلوچستان پنجاب کے اس رول ماڈل کو اپناتے ہوئے اپنے بجٹ میں سے بجلی صارفین کے بلوں میں کمی کا اعلان کریں۔