• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی ہولڈرز کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے،بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 93لاکھ کے قریب ہے، ڈائنامک سروے میں مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کئے جائینگے چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دور دراز علاقوں کے لوگوں کی رجسٹریشن اولین ترجیح ہے، بی آئی ایس پی ڈائنامک سروے کیلئے دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں،ڈائنامک سروے میں بلوچستان کے لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے، آٹھ لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ ڈائنامک سروے میں مستحق خواتین اور ان کے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید