کراچی میں گزشتہ ماہ اسکیم 33 غازی گوٹھ میں پیٹرول پمپ پر فائرنگ کر کے بائیکیا رائیڈر کو قتل کرنے والے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔
فائرنگ کے واقعے میں پیٹرول پمپ کا 1 ملازم بھی زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طفیل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نشے کا بھی عادی ہے، ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزم اپنے فرار ہونے والے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ ماہ پیٹرول پمپ پر پیٹرول بھروانے آیا تھا۔
اس دوران پیٹرول پمپ ملازم اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
ملزمان نے واپس جاتے ہوئے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کی جس سے وہاں موجود بائیکیا رائیڈر ذیشان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ پمپ کا ملازم عمیر زخمی ہوا تھا۔