کراچی کے نزدیک واقع جزیرے چرنا کے قریب نایاب وہیل شارک دیکھی گئی ہے۔
پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن (پی بی آر ایف) کے مطابق غوطہ خوری کے دوران یہ وہیل شارک دیکھی گئی ہے۔
پی بی آر ایف کے ممبران نے انڈر واٹر کیمرے سے وہیل شارک کی ویڈیو بنائی۔
پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق وہیل شارک کے ساتھ غوطہ خوروں نے 20 منٹ تک تیراکی کی۔
پی بی آر ایف نے بتایا ہے کہ وہیل شارکس اور دیگر سمندری حیات موسمِ سرما اور مون سون کے بعد چرنا کا رخ کرتی ہیں۔
پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق وہیل شارکس و دیگر سمندری حیات خوراک کی تلاش کے لیے چرنا کا رخ کرتی ہیں۔
پی بی آر ایف نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ڈیڑھ لاکھ وہیل شارکس باقی ہیں۔