پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بھرمار کے معاملے پر سی ڈی اے نے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں پکڑنے کے لیے 12 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی، چوہے پکڑنے کے لیے جالی لگی خصوصی کڑکیاں بھی لگائی جائیں گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دیں، سی ڈی اے چوہے پکڑنے کے لیے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا۔
اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے کارروائی سی ڈی اے کرے گا۔