• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی مذاکرات فیصلہ کن لمحہ ہے: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن—فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے حالیہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کو فیصلہ کن لمحہ قرار دے دیا۔

اسرائیل کے دورے پر آئے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کی حالیہ سفارتی کوششیں ممکنہ طور پر آخری موقع ہیں جن کے ذریعے مغویوں کو رہا کرایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی صدر نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے جولائی میں تہران میں قتل کے بعد ایران کے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر تل ابیب پہنچے ہیں۔

مصر جانے سے پہلے وہ اعلیٰ اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید