• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پہنچنے والے امریکی وزیرِ خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن—فائل فوٹو
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن—فائل فوٹو

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن مشرقِ وسطی کے دورے پر اتوار کو تل ابیب پہنچے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔

بلنکن آج اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن تل ابیب سے مصر جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید