• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومتوں کے پاس بجلی پر ریلیف دینے کا آپشن موجود ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کے پاس فی یونٹ بجلی پر ریلیف دینے کا آپشن موجود ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدام کو بھی سراہنا چاہیے، جس نے ریلیف کی رقم اپنے ترقیاتی بجٹ سے کاٹی ہے۔ تمام صوبائی حکومتوں کے پاس ریلیف دینے کا آپشن موجود ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بجلی کے بلوں کےمعاملے پر ملک میں بحث شروع کردی گئی ہے، وفاق نے ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگا کر 50 ارب روپے بجلی صارفین کو سبسڈی دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق موجودہ حالات میں جو کچھ کرسکتا تھا ،اس نے کیا، ملک میں مہنگائی پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہےجبکہ مزید کمی متوقع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریلیف دینا صوبے کا اپنا معاملہ تھا، باقی صوبوں کے پاس بھی یہ آپشن ہے،وہ چاہیں تو ریلیف دے سکتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو کہتاہوں کہ پنجاب حکومت کے اقدام کو سراہیں اور اس ماڈل کو اپنائیں۔

قومی خبریں سے مزید