اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف پارٹیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواستیں دی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ووٹر پرچی چسپاں کرنے کی شرط ختم کی جائے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جس میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی درخواستوں پر غور ہوگا۔