• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے وفاق کو تڑی لگا دی

فاروق ستار: فوٹو فائل
فاروق ستار: فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کو تڑی لگادی۔

اپنے بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ اللّٰہ نہ کرے کوئی سول نافرمانی ہم سے شروع ہو جائے۔

فاروق ستار نے کہا کہ سندھ سرکار بجلی کی قیمت میں کمی نہیں کرتی تو وفاق 14 روپے کم کرکے سندھ کو فوری ریلیف دے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ حکومت نے اب ہوش کے ناخن نہیں لیے تو کراچی میں انارکی اور انتشار پھیلے گا، ٹیکسوں کی بھرمار سے کراچی کی صنعتوں کو پنجاب منتقل کرنے کا پلان ہے، ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید