• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے وزیر سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا۔ 

لاہور سے عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھائی پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اپنے صوبے کے عوام کی فکر ہے۔ مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے اپنے عوام کو ریلیف دیا ہے۔ 

انھوں نے سعید غنی سے کہا کہ آپ حسد نہ کریں، ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔ 

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عوامی ریلیف کے اقدام پر فضول قسم کی سیاست کرنا باعث تعجب ہے۔ مریم نواز، نواز شریف کی بیٹی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ عوامی جماعت ہونے کی دعویدار کے تمام وزرا اور ترجمان تین دن سے عوامی ریلیف ہی کیخلاف بیانات دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا جب آپ عوام کے دعویدار بنتے ہیں تو مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمت کریں آپ بھی سندھ کے عوام کو ریلیف دیں تحریک انصاف کی لائن فالو مت کریں۔

قومی خبریں سے مزید