• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت پنجاب کی سستی بجلی اسکیم کو سیاسی دکھاوا سمجھتی ہے، سعید غنی

سعید غنی: فوٹو فائل
سعید غنی: فوٹو فائل

صوبائی وزیر سعید غنی نے پنجاب حکومت کی سستی بجلی اسکیم کو سیاسی دکھاوا قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اسکیم تو 45 ارب کی ہے اور اشتہاری مہم میں لگنے والے اربوں روپے الگ ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کسی کی اندھی تقلید نہیں کرے گی، عوام کو دو مہینوں کےلیے دو چار ہزار روپے کا ریلیف دینے کے بجائے مستقل بنیادوں پر مسئلے کا حل نکالا جائے تو سندھ بھی 45 ارب روپے دینے کو تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید