• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیلاب میں پھنسی فیملی کو بچانے والے ڈرائیور کیلئے نقد رقم کا اعلان


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور کیلئے نقد رقم کا اعلان کر دیا۔

 قلعہ عبداللّٰہ کے ایکسکیویٹر ڈرائیور نے خاتون اور بچوں کی زندگی بچا کر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی۔

بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ کار میں سوار فیملی کو بچانے کیلئے گھر سے ایکسکیویٹر لے کر آیا تھا، مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللّٰہ نے مدد کی۔

 قلعہ عبداللّٰہ کے سیلابی ریلے میں بہنے والی کار میں ڈرائیور، خواتین اور بچے سوار تھے۔

بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے ہونے والی تباہ کاریوں سے قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، مسلم باغ میں سیلابی ریلوں سے شدید نقصان پہنچا، رابطہ سڑکیں بہہ گئیں، ماچکہ ندی میں ٹریکٹر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، قلعہ عبداللّٰہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر بچہ جاں بحق ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید