• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ: مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر سیلابی ریلے میں بہنے والے7 افراد کو بچالیا



بلوچستان کے ضلع  قلعہ عبداللّٰہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی کو ریسکیو کرلیا گیا، مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو بچایا۔

بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہ کاریاں پھیلا دیں، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، مسلم باغ میں سیلابی ریلوں سے شدید نقصان پہنچا، رابطہ سڑکیں بہہ گئیں، ماچکہ ندی میں ٹریکٹر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، قلعہ عبداللّٰہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر بچہ جاں بحق  ہوگیا۔

نوشکی کے گڑانگ نالہ میں سیلابی ریلے سے پاک افغان سرحد پر درجنوں دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا، بیلہ میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا، ڈیرہ مراد جمالی کے سول اسپتال میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نصیر آباد میں مسجد زیر آب آگئی، جھل مگسی میں تیز بارشوں اور ہوائیں چلنے سے بجلی کے کھمبے گرگئے۔

قومی خبریں سے مزید