کراچی ( آن لائن ) کراچی کے نزدیک واقع جزیرے چرنا کے قریب نایاب وہیل شارک دیکھی گئی ہے۔پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن ( پی بی آر ایف ) کے مطابق غوطہ خوری کے دوران یہ وہیل شارک دیکھی گئی ہے۔پی بی آر ایف کے ممبران نے انڈر واٹر کیمرے سے وہیل شارک کی ویڈیو بنائی۔پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق وہیل شارک کے ساتھ غوطہ خوروں نے 20 منٹ تک تیراکی کی۔