• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے، ہلیری کلنٹن

اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے۔

امریکا کا ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایا کہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے۔

کنونشن میں صدر بائیڈن صدارتی امیدوار کاملا ہیریس کے حق میں اہم تقریر کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں امریکا بھر سے ڈیلی گیٹس اور اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید