• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون نے بس میں بچی کو جنم دے دیا، ٹرانسپورٹ کمپنی نے تصویر شیئر کردی

بھارت میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) کی ایک بس میں سفر کرنے والی حاملہ خاتون نے بس میں ہی بچی کو جنم دے دیا۔ 

سوشل میڈیا پر ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے نومولود کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔  

تلنگانہ کے علاقے گڈوال سے ایک خاتون تہوار رکشابندھن کے سلسلے میں اپنے بھائی سے ملنے اور اسے راکھی باندھنے کےلیے ونپرتی جا رہی تھی۔

خاتون کو اچانک درد اٹھا تو خاتون کنڈکٹر نے اسے بھانپتے ہوئے بس رکوائی جس میں خوش قسمتی سے نرس بھی موجود تھی اور ان دونوں نے حاملہ خاتون کی زچگی میں مدد کی اور زچہ و بچہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جبکہ ماں اور بچی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

ٹرانسپورٹ کمپنی کے  منیجنگ ڈائریکٹر نے بس کنڈکٹر اور نرس کی تعریف کی۔ 

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا "کنڈکٹر اور نرس نے بہت اچھا کام کیا"۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید