• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو غزہ جنگ بندی مذاکرا ت میں اہل فریق نہیں سمجھتے: ایران

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ ناصر کنعانی—فائل فوٹو
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ ناصر کنعانی—فائل فوٹو

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کو غزہ جنگ بندی مذاکرا ت میں اہل فریق نہیں سمجھتے۔

یہ بات ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ ناصر کنعانی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی کسی بھی مخلصانہ کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایران امریکا کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اہل فریق نہیں سمجھتا۔

ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ امریکا نے علاقائی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم نہ ہونے کا بارہا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسرائیل کی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ ناصر کنعانی نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کی عدم فعالیت کے نتیجے میں فلسطینی سر زمین پر جنگ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید