• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملے میں صحافی ابراہیم محارب شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل فوج کے گزشتہ روز غزہ میں صحافیوں پر کیے گئے حملے کے بعد لاپتہ فلسطینی صحافی ابراہیم محارب کی شہادت کی تصدیق ہو گئی۔

ابراہیم محارب خان یونس کے علاقے حمد میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

اسرائیلی حملے میں خاتون صحافی بھی زخمی ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج نے خان یونس میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی تھیں، کئی صحافیوں نے اس موقع پر بھاگ کر جانیں بچائیں۔

مختلف علاقوں میں اسرائیلی بم باری سے 25 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی جس میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے امدادی کارکنوں کے خلاف تشدد کو معمول بنانے کی مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 280 امدادی کارکنان مارے جا چکے ہیں، امدادی کارکنوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید