• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مختلف ملکوں میں سپر مون کا دلفریب نظارہ

رواں سال کے پہلے سپر مون کا دلفریب نظارہ سب سے پہلے سڈنی اوپرا ہاؤس پر دیکھا گیا۔

لوگوں نے آسمان پر چھائے بادلوں کی اوٹ سے جھانکتے سپر بلو مون کا نظارہ کیا جبکہ جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی سپر مون دیکھا گیا۔

دوحہ میں سپر مون کا دلفریب منظر۔ فوٹو: اے ایف پی
دوحہ میں سپر مون کا دلفریب منظر۔ فوٹو: اے ایف پی

رواں برس اگلے 3 سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھے جا سکیں گے۔

پاکستان سال 2024ء کا پہلا سپر بلو مون آج رات 11 بج کر 26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا، اس دوران چاند زیادہ بڑا، روشن اور چمک دار دکھائی دے گا۔

مسجد اقصیٰ کے عقب  میں نظر آنے والا سپر مون ۔فوٹو: اے ایف پی
مسجد اقصیٰ کے عقب  میں نظر آنے والا سپر مون ۔فوٹو: اے ایف پی

اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں، یہ سال کا پہلا سپر مون ہے۔

’سپر بلیو مون‘ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے، یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ’سپر مون‘ اور ’بلیو مون‘ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔

عراق کے شہر بصرہ میں سپر مون کا منظر ۔ فوٹو: اے ایف پی
عراق کے شہر بصرہ میں سپر مون کا منظر ۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037ء تک نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے آج یہ واقعہ فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کےلیے خاصی دلچسپی کا باعث ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید