• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں لگژری کشتی ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک، 6 لاپتہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اٹلی کے ساحل پر لگژری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد لاپتہ ہوگئے، لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لگژری کشتی اٹلی کے جزیرے سسلی کے ساحل پر پیر کی صبح سویرے ڈوبی، 56 میٹر لمبی کشتی میں امریکی، برطانوی اور کینیڈین شہری سمیت 22 افراد سوار تھے، ایک سال کی برطانوی بچی سمیت 15 افراد کو بچا لیا گیا۔

دریں اثنا برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اٹلی میں کشتی کے حادثے پر مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق اس لگژری کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نصف شب کو سمندری طوفانی بگولے نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پانی کی اونچی لہریں کشتی میں داخل ہوگئیں۔ 

غوطہ خوروں نے پانی کی سطح سے 50 میٹر نیچے ڈوبنے والی کشتی کی باقیات کی نشاندہی کی ہے اور لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید