• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ: سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ڈرائیور کو نقد انعام مل گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللّٰہ ڈاکٹر فاروق نے سیلاب میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللّٰہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دے دیا۔

یاد رہے کہ محب اللّٰہ نے گزشتہ روز سیلاب میں پھنسے 1 خاندان کے 5 افراد کو ریسکیو کیا تھا۔ 

ڈپٹی کمشنر نے محب اللّٰہ کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے آپ کے جذبے کو سراہا ہے اور وہ آپ سے مل کر آپ کو اپنے ہاتھ سے سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔

ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللّٰہ نے ذپٹی کمشنر سے کہا کہ میں نے سیلاب میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنا فرض سمجھا اور اللّٰہ کی رضا کے لیے اس فیملی کی مدد کی، مصیبت میں گھرے افراد کی مدد ہمارے دین کی تعلیمات اور روایات کا خاصہ ہے۔

محب اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا مشکور ہوں، ان کی حوصلہ افزائی باعث فخر ہے، پوری قوم کا بھی شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنی محبت دی۔

قومی خبریں سے مزید