پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 745 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 77 ہزار 460 رہی۔
حصص بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 11 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 342 ارب روپے ہے۔