• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: آسان اقساط پر ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک وہیکل ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، کمپنی حکام نے انہیں ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی۔

ترجمان حکومتِ سندھ کے مطابق سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے شرجیل میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو مختلف بینکوں سے رابطوں اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بے روزگار افراد کو آسان پر ای وی ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ بے روزگار افراد پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں، ماحول دوست ای وی ٹیکسیاں حکومتِ سندھ کے سر سبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے ای وی ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبہ بیروزگاروں کو پیروں پر کھڑا کرنے اور پائیدار ذرائع سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید