حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بالی ووڈ کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر شریاس تلپاڈے کی موت کا دعویٰ کیا گیا، جسے صارفین نے بڑے پیمانے پر شیئر بھی کیا تھا۔
اب ممبئی سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ شریاس تلپاڈے نے اپنی موت کی افواہ پر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ وہ زندہ اور بالکل تندرست اور ٹھیک ہیں۔
اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ انھیں اس قسم کے مذاق سے بہت دکھ پہنچا کیونکہ یہ ہماری زندگی کےلیے نقصاندہ ہے، افواہ پھیلانے والے لوگوں کو میرے خاندان اور میری بیٹی پر پڑنے والے اثرات کا سوچنا چاہیے۔
واضح رہے کہ شریاس نے فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے دوست پپو ماسٹر کا کردار ادا کرکے کافی شہرت حاصل کی تھی۔