• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ اور ملازمین کو بغیر چھٹی کی اطلاع دیئے کراچی سیکریٹریٹ آنے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ اور ملازمین کو بغیر چھٹی کی اطلاع دیے کراچی سیکریٹریٹ آنے سے روک دیا ہے۔ ۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق اکثر اساتذہ و ملازمین بغیر چھٹی کی درخواست کے محکمہ تعلیم کے سیکریٹریٹ پہنچ جاتے ہیں۔ اساتذہ و ملازمین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے معاملات و مسائل کی اطلاع بذریعہ رپورٹنگ آفیسر کے جمع کروائیں، چھٹی کی منظوری کے بغیر سیکریٹریٹ آفیس آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید