چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا اور پھر اسے بحال کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بِھٹ شاہ عُرس کے موقع پر درگا شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دی۔
چیئرمین سینیٹ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس دوران چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب میں کامیابی ملی ہے، پیپلزپارٹی نے ملک وآئین کی خاطر قربانیاں دیں ہیں۔