وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو کل ڈنر کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور بلاول بھٹو ڈنر کے موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے رہنماوں کے درمیان جاری بیان بازی اور سیاسی کشمکش پر بھی بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں طے شدہ معاملات میں نظرانداز کرنے پر بات ہوگی۔