پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی۔ تحریک استحقاق پنجاب کے ڈی جی اینٹی کرپشن، آئی جی اور آئی جی جیل کے خلاف ہے۔
تحریک استحقاق چیئرمین قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے احکامات کی تکمیل نہ ہونے پر جمع کروائی گئی۔
ڈی پی او گجرات اور ڈی پی او منڈی بہاءالدین کی خلاف بھی تحریک استحقاق جمع کروائی گئی۔
تحریک استحقاق میں اسپیکر قومی اسمبلی کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹریٹ کے دیگر ملازمین بھی شامل ہیں۔