اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے، یہ اعلان اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے بدھ کو کیا ۔
اقوام متحدہ کی مقررین کی عبوری فہرست منگل کو دی گئی جس کےمطابق وزیراعظم کی تقریر کی26ستمبر کو تھی تاہم پاکستانی مشن نے تبدیلی کی درخواست کی تھی جس پر تاریخ تبدیل کی گئی ۔
193رکنی اسمبلی کے 79ویں اجلاس کی اعلیٰ سطحی بحث 24سے 30ستمبر تک ہو گی،یہ دوسرا موقع ہو گا جب وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اہم پالیسی ساز ادارے جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔