کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین سے6ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا ہے ۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقررکرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی جانب سے فوری سماعت کی درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں کے بعد تحریری جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ 6ہفتوں بعد درخواست غیر مؤثر ہوجائے گی۔