• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کے مشرقی حصوں میں سیلاب، دو لاکھ شہری پھنس گئے

کراچی(نیوزڈیسک) مشرقی بنگلادیش میں بدھ کی صبح تک ضلع فینی میں 183ملی میٹر بارش کی اطلاع بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے باعث دو لاکھ سے زائد شہری زیر آب علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیںحکام کے مطابق فوجی دستوں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کر دیا ہے۔،فوجی دستوں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کر دیا ہے۔‘‘ متاثر ہ علاقوں میں جمعے کے روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ فینی کی ضلعی انتظامیہ کی سربراہ شاہینہ اختر نے کہا کہ فینی کے تین ذیلی اضلاع پھول غازی، چھاگل نیّہ اور پورشورام خاص طور پر شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید