• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش، پارٹی ذرائع

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہر حال میں جلسہ کرنا چاہتے تھے۔

وزیرِ اعلیٰ اور اسد قیصر میں طے پایا تھا کہ اسلام آباد ہر حال میں جانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور میں طے ہوا تھا کہ انتظامیہ جہاں روکے وہاں جلسہ ہو گا،  دونوں کے رابطے میں قانون ہاتھ میں نہ لینے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ رک جاؤ تو ہم رک گئے۔

 علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے، ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ اس حد تک جائیں کہ پھر کنٹرول نہ کر سکو گے، ملک میں آئین و قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید