• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات پھلانیوالے ملزم فرحان آصف کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

لاہور کی ضلعی کہچری نے برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات پھیلانے کے کیس میں نامزد ملزم فرحان آصف کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں ملزم فرحان آصف کو پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم فرحان آصف کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا۔

دورانِ سماعت عدالت نے ملزم فرحان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ملزم فرحان آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی  تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں فرحان آصف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کو شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزم فرحان آصف نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم نے ایکس اکاؤنٹ پر انگلینڈ میں چاقو زنی واقعے کی تصاویر شیئر کیں، ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی پوسٹ کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل میں 17 سالہ علی ال شکاتی کو چاقوزنی واقعے کا ذمے دار قرار دیا گیا، آرٹیکل میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار ہونے والا مسلم ہے۔

قومی خبریں سے مزید