• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم نے اولمپک کا ریکارڈ بنایا تو ہم اپنے دکھ درد بھول گئے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ ـــ فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ ـــ فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تقدیر نوجوانوں نے بدلنی ہے۔

عطاء تارڑ نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ ملک 12 لاکھ لوگوں کی قربانی سے بنا ہے، تحریکِ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے قائدِ اعظم کا ساتھ دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے، پاکستان نے ترقی کرنی ہے اور تاقیامت قائم رہنا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ارشد ندیم ایک پسماندہ علاقے میاں چنوں سے اٹھتا ہے اور اپنی قسمت آزماتا ہے، درخت کی ٹہنی توڑ کر جیولن بنواتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم لاہور آتا ہے تو اس کے پاس جوتے نہیں ہوتے ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک کا ریکارڈ قائم کیا تو ہم اپنے دکھ درد بھول گئے۔

قومی خبریں سے مزید