• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ، احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری ---- فائل فوٹو
عظمیٰ بخاری ---- فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 1 سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ، احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ کبھی جلسہ ہو رہا ہے، کبھی جلسہ ملتوی ہو گیا، وہ آ رہا ہے، وہ ایڈجسٹ ہوچکا، 1 سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعمیری سیاست، تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے ان کا کوئی تعلق نہیں، جو شر انگیزی آپ پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر پھیلاتے ہیں وہی شر انگیزی جلسے میں بھی  پھیلانی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ سیاسی لوگ پُرامن جدوجہد، غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار، افراتفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا، اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے، ڈیجٹل دہشت گرد پُرامن ہوتے ہیں نہ مہذب، بلکہ شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ہر سیاسی لیڈر اور اداروں کے سربراہان کے خلاف غلیظ ترین مہم چلانے والے کہتے ہیں کہ ہم پُرامن لوگ ہیں، 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے، شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے کہتے ہیں کہ ہم پُرامن لوگ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید